لاہور (اے پی پی)سینئر اداکار مسعود اختر‘قوی خان ‘خالد معین بٹ اور دیگر فنکاروں نے لاہور کے تھیٹر ڈراموں کو معیاری اور فیملی کے ساتھ دیکھنے کے قابل بنانے کا فیصلہ کر لیا ۔ متعدد ہدایت کار بھی ان فنکاروں کا ساتھ دینے میں مصروف ہیں۔فنکاروں نے خصوصی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اچھے اور نامور رائیٹر ز کے لکھے ہوئے ڈراموں کو سٹیج کریں گے جبکہ ڈائریکٹرز میں قیصر جاوید ‘منیر راج‘مسعود اختر ‘عرفان کھوسٹ اوردیگر شامل ہیں۔