لاہور(سپورٹس رپورٹر) ہیپی کاو چیز پولو ٹورنامنٹ 2013ءکا ٹائٹل ڈیٹیلنگ ک±رو نے جیت لیا۔ لاہور پولو کلب میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں ڈیٹیلنگ کرو نے پیراگون ایکسچینج کو 6 کے مقابلے 9 گول سے شکست دی۔ چار چکر پر مشتمل میچ کی فاتح ٹیم کی جانب سے 6 گول عثمان حئی نے کیے۔ اس سے قبل تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لیے کھیلے جانے والے میچ میں ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے ملت ٹریکٹرز ٹیم کو 7-2 سے زیر کیا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی مسز آمنہ شیخ اور ڈاکٹر آصف لویا تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ لاہور پولو کلب کی جانب سے ٹورنامنٹ کے اختتامی روز خواتین کے چھاتی کے سرطان کے دن کے طور پر منایا گیا۔