پریمیئر فٹ بال لیگ میں مزید 3 میچوں کا فیصلہ

Oct 28, 2013

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری پریمیئر لیگ میں مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ نیوی اور افغان فٹبال کلب کی ٹیموں نے اپنی اپنی حریف ٹیموں کو شکست سے دوچار کیا جبکہ ایچ بی ایل اور پاکا کا میچ برابری پر ختم ہوا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پہلا میچ نیشنل بنک اور افغان فٹبال کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں افغان کلب نے ایک کے مقابلے تین گول سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرا میچ ایچ بی ایل اور پاکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو دو دو گول سے برابر رہا۔ تیسرے میچ میں نیوی نے سخت مقابلے کے بعد مسلم فٹبال کلب کو 4-3 سے مات دی۔

مزیدخبریں