لاہور(خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر حاجی حنیف طیّب نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت کرپٹ اور موجودہ نااہل ہے، کشکول توڑے بغیر خودمختاری کا تحفظ ناممکن ہے۔ فرسودہ، بوسیدہ اور بیہودہ نظام کو بدلنا ہو گا۔ واہگہ میں پاکستانی چوکی پر بھارتی فائرنگ قابل مذمت ہے۔ پرویز خٹک کا ڈرون حملے نہ رکنے پر نیٹو سپلائی بند کرنے کا اعلان قابل تحسین ہے۔
نیٹوسپلائی روکنے سے متعلق پرویز خٹک کا بیان خوش آئند ہے: حنیف طیب
Oct 28, 2013