لاہور (خصوصی نامہ نگار) تاریخ انسانیت میں انبیائے کرامؑ کے بعد صحابہ کرامؓ مسلمانوں کیلئے مقدس ترین جماعت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے صحابہ کرامؓ کو معیار ایمان قرار دیا ہے۔ مسلم امہ کیلئے رسول ﷺ اور صحابہ کرامؓ کی تعلیمات مشعل راہ ہیں۔ یہ بات اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے ناظم تبلیغ مولانا قاری عبدالقیوم ظہیر نے جامع مسجد ابراہیم میں درس قرآن و حدیث کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انبیاءعلیھم السلام کے بعد صحابہ مقدس ترین جماعت ہیں: مولانا عبدالقیوم ظہیر
Oct 28, 2013