کاسہ گدائی…چودھری عبدالخالق

ناجانے کب یہ ٹوٹے گا تیرا کاسہ گدائی کا
بتاؤ اپنے پیروں پر کھڑے تم کیوں نہیں ہوتے
ناجانے کس لئے غیروں سے لیتے ہو یہ لالی پاپ
بتاؤ چُھنے کاکے ہو بڑے تم کیوں نہیں ہوتے
ناجانے کس لئے کودے ہو اوروں کی لڑائی میں
نہیں جو مسئلہ یہ تیرا پرے تم کیوں نہیں ہوتے
ناجانے کب تلک یونہی رہے گا من تیرا کالا
بتاؤ اپنے اندر سے ہرے تم کیوں نہیں ہوتے

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...