دیپالپور میں صفائی کی مخدوش صورتحال ،اعلیٰ حکام توجہ دیں

مکرمی ! تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کا ایک کام یہ بھی ہوتا ہے کہ وہ علاقے میں صفائی کی صورتحال کی بہتری کیلئے کام کرتا ہے لیکن دیپالپور ٹی ایم اے کا عملہ جو کہ پہلے ہی اپنی ناقص کارکردگی کے حوالے سے خاصا بدنام ہے اس نے عید قربان کے موقع پر بھی اپنی اس اعلیٰ روایت کو ٹوٹنے نہیں دیا اور عید قربان کے موقع پر شہریوں کی جانب سے بار بار ٹی ایم عملے کو مطلع کرنے کے باوجود صفائی کے انتظامات نہیں کئے گئے اور اوپر سے سونے پہ سہاگہ کے مترادف قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بھی اس گندگی میں شامل ہونے سے تعفن اس قدر بڑھ چکاہے کہ وہاں کے رہائشیوں کا جینا محال اور سانس و گلے کے امراض میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے اور اگر یہی صورتحال مزید کچھ دن برقرار رہی تو خدشہ ہے کہ دیپالپورکچھ ہی عرصہ میں ڈینگی اور ملیریا جیسی بیماریوں کیلئے موسٹ فیورٹ سٹی بن جائے گا لیکن صحت و صفائی کے حوالے سے اس خطرناک صورتحال کے باوجود ٹی ایم اے عملے کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ میری اعلیٰ حکام سے پُرزورگزارش ہے کہ وہ خدارا اس اہم معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ٹی ایم اے عملہ کی جانب سے اپنے فرائض میں غفلت برتنے پر انکے خلاف کارروائی کریں۔(قاسم علی۔ دیپالپور) 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...