ریس کورس، چوکیدار گھریلو ملازمہ کی 2 بچیوں سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کے الزام میں گرفتار، محلہ داروں کا مظاہرہ

لاہور (نامہ نگار) ریس کورس کے علاقہ میں ایک گھر کے چوکیدار کو پولیس نے مبینہ طور پر دوکمسن بچیوں سے زیادتی کرنے کی کوشش کے الزام میں حراست میں لے لیا جبکہ ملزم کے مطابق چند روز قبل ہونیوالے جھگڑے کا بدلہ لینے کیلئے اسکے ورثاء مجھ پر جھوٹا الزام لگا رہے ہیں۔ ریس کورس کے علا قہ میو گارڈن میں ریلوے انجینئر  کے پاس 45 سالہ اللہ بخش چوکیداری کرتا ہے جبکہ سنبل نامی خاتون اسکی گھریلو ملازمہ ہے۔ سنبل نے الزام عائد کیا ہے کہ اسکی دو بچیوں دو سالہ (چ) اور تین سالہ (ز) کو چوکیدار اللہ بخش بہلا پھسلا کر اپنے کوارٹر میں لے گیا اور زیادتی کی کوشش کی۔ بچیوں کا شور سن کر محلے داروں نے اللہ بخش کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزم کیخلاف سخت کارروائی کرنے کیلئے بچیوں کے اہل خانہ اور محلے داروں نے سڑک بلاک کرکے احتجاج بھی کیا۔ ڈی ایس پی ریس کورس صفدر رضا کا ظمی کی جانب سے ملزم کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔ ریس کورس پولیس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ابھی ملزم اللہ بخش کیخلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا کیونکہ وقوعہ کے حالات و واقعات مشکوک ہیں۔ گرفتار چوکیدار اللہ بخش اپنے اوپر لگنے والے الزام سے انکار کر رہا ہے اور بتا رہا ہے کہ اسکا بچیوں کے والدین سے کوارٹر خالی کرانے کا تنازعہ چل رہا ہے اور چند روز قبل ان کا جھگڑا بھی ہوا تھا۔ جس کا بدلہ لینے کیلئے وہ یہ الزام لگا رہے ہیں۔  

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...