لاہور (خصوصی رپورٹر) شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی خواہش ہے کہ محرم الحرام کے بعد حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک شروع کی جائے اور اس سلسلے میں ان کی جماعت نے ابتدائی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری کے بیٹے ڈاکٹر حسن محی الدین اور ڈاکٹر حسین محی الدین اپنے والد کی عدم موجودگی میں کردار ادا کرینگے۔ پاکستان عوامی تحریک یہ چاہتی ہے کہ حکومت کے خلاف تحریک کا مرکز لاہور اور کراچی کو بنایا جائے معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر حسن محی الدین اس سلسلے میں پنجاب کے مختلف شہروں کے دورے کر رہے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے ذرائع نے بتایا کہ قیادت کو توقع ہے کہ تحریک انصاف بھی حکومت مخالف تحریک میں ان کے ساتھ ہو گی۔ تحریک انصاف پنجاب کے ترجمان نعیم میر نے واضح کیا کہ تحریک انصاف حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں وہ اس کی پالسییوں کے خلاف احتجاج کر رہی ہے البتہ پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ مل کر تحریک چلانے کے حوالے سے ابھی کوئی تجویز پارٹی میں زیرغور نہیں۔
طاہر القادری کی جماعت نے محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک کی تیاری شروع کر دی
Oct 28, 2013