ہنزہ (نوائے وقت رپورٹ) گلگت میں پولیس نے ایک ہوٹل پر چھاپہ مار کر سانحہ چلاس کے مطلوب ملزم عابد اقبال کو گرفتار کرلیا۔ وہ پولیس سے چھپ کر یہاں مقیم تھا۔ اسے تحقیقات کیلئے پولیس سٹیشن منتقل کردیا گیا۔ واضح رہے 13 اپریل کو چلاس میں ایک مسافر بس پر فائرنگ سے 12 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔