اٹھارہ ہزاری (نامہ نگار) چوری کپاس چننے پر ڈنڈے کے وار کر کے نوجوان قتل کر دیا، بتایا گیا ہے کہ تھانہ اٹھارہ ہزاری کے علاقہ منڈے سید کا رہائشی نوجوان محمد خان رات کو چوری اپنے ہی علاقہ کے قیصر بلوچ وغیرہ کے کھیتوں سے کپاس (پھٹی) چوری کرتا تھا جس پر انہوں نے گزشتہ شب چھپ کر پہرہ دیا جب محمد خان کھیتوں میں داخل ہوا تو قیصر بلوچ و دیگر نے اس کے سر میں ڈنڈوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا جسے تشویشناک حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کیا گیا تاہم وہ دم توڑ گیا۔
اٹھارہ ہزاری: کپاس چوری چننے پر ڈنڈے مار کر نوجوان کو قتل کر دیا
Oct 28, 2013