طالبان سے مذاکرات ملکی بقاء اورسلامتی کے حق میں ہونے چاہیں: پیر افضل قادری

Oct 28, 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار)  جمعیت مشائخ پاکستان کے قائد پیر فضل حق نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات ملکی بقاء اورسلامتی کے حق میں ہونے چاہیے،ایسے حالات میں مذاکرات سے دہشت گردوں کو فائدہ ہوگا یکم محرم کو فیصل آباد میں ہونے والی سنی کانفرنس ملکی سیاسی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔اسن خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سنی کانفرنس کے سلسلہ میںلاہور علماء مشائخ  سے رابطوں کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں ہونے والی کانفرنس ملک میں فرقہ واریت کی لہر کو روکنے میں اہم ذریعہ ثات ہوگی،تمام مسالک کو قریب لایا جائے گا ۔ سیاستدانان یتیم بچوں بچیوں اور انکے والدین سے پوچھیں جن کے پیارے پمیشہ کے لئے دہشت گردی کی وجہ سے جدا ہو گئے ہیں ۔ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے جاری جدو جہد کو مزید تیز کیا جائیگا۔

مزیدخبریں