کابل(آئی این پی) افغان طالبان کے سربراہ ملا عمر نے ملک کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آئندہ برس ہونے والے صدارتی انتخابات کو مسترد کردیں،مسلمانوں اور بے گناہ افراد کو قتل کرنا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔امریکی ٹی وی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں افغان طالبان کے مرکزی رہنما مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ مٹھی بھر غداروں کی وجہ سے ان کے ملک پر غیروں کا تسلط قائم ہے لیکن وہ اپنے ملک کو امریکی تسلط سے آزاد کرنے کے لئے سینکڑوں برس بھی لڑنے کو تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ مسلمانوں اور بے گناہ افراد کو قتل کرنا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔ مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ افغانستان میں ہونے والے صدارتی انتخابات ماضی کی طرح ڈھونگ کے سوا کچھ نہیں جس میں طالبان سمیت کوئی بھی جہادی گروپ حصہ نہیں لے گا، ملا عمر نے افغان عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ آئندہ برس ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ نہ لے کر اسے مسترد کردیں ، مرکزی قیادت ہی کی ہدایت پر انہوں نے صدارتی انتخابات کے خلاف مہم کا آغاز کردیا ہے اور انہیں امید ہے کہ اس مہم کے نتائج توقع کے مطابق نکلیں گے۔
ملا عمر
افغان عوام صدارتی انتخابات کو مسترد کر دیں: طالبان سربراہ ملا عمر کی اپیل
افغان عوام صدارتی انتخابات کو مسترد کر دیں: طالبان سربراہ ملا عمر کی اپیل
Oct 28, 2013