سرینگر (کے پی آئی) کل جماعتی حرےت کانفرنس (گ) نے سید علی گیلانی کو آئندہ تین سال کے لئے دوبارہ چیئرمین منتخب کر لےا ہے ۔ گزشتہ روز حریت کانفرنس کی مجلس شوریٰ کا ایک اہم اجلاس حیدرپورہ میں منعقد ہوا جس میں سید علی گیلانی کو اتفاق رائے سے آئندہ تین سال کے لئے دوبارہ چیئرمین منتخب کیا گیا اور ممبران مجلس شوریٰ نے زبانی ووٹ کے ذریعے سے اس آئینی ضرورت کو پورا کر لیا۔ حریت ترجمان نے کہا اجلاس میں کنٹرول لائن پر جاری کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور ممبران مجلس شوریٰ کی طرف سے پیش کی گئی کئی اہم تجاویز پر غوروخوض ہوا۔ کنٹرول لائن پر جاری کشیدگی کے بارے میں حریت چیئرمین نے اس بات پراپنی گہری تشویش کا اظہار کیا کہ گولہ باری کی وجہ سے دونوں اطراف کے کشمیری مررہے ہےں اور متاثر ہورہے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ اپنے گھروں سے نکل جانے پر مجبور ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو جب تک یہاں کے لوگوں کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا، اسطرح کی صورتحال جاری رہے گی اور یہ چھوٹی چھوٹی جھڑپیں کسی وقت ایک ہولناک اور تباہ ک±ن جنگ میں تبدیل ہوسکتی ہیں۔ مجلس شوریٰ کو بتاےا گےا کہ علی گیلانی 7مارچ 2013 سے مسلسل اپنے گھر میں نظربند ہیں اور جمعہ کے دن یہاں اضافی فورس تعینات کی جاتی ہے، حریت چیئرمین اس سال19بار حیدر پورہ جامع مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے گھر سے باہر آئے، لیکن انہیں ہر بار گرفتار کر کے ہمہامہ پولیس چوکی میں نظربند کیا گیا، یہ سلسلہ 2010 سے برابر جاری ہے۔
علی گیلانی
کنٹرول لائن پر جاری جھڑپیں کسی وقت بھی ہولناک جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہیں : علی گیلانی
کنٹرول لائن پر جاری جھڑپیں کسی وقت بھی ہولناک جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہیں : علی گیلانی
Oct 28, 2013