سانگلہ ہل: گھریلو جھگڑے پر 2 بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی، خاتون جاں بحق

سانگلہ ہل: گھریلو جھگڑے پر 2 بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی، خاتون جاں بحق

Oct 28, 2013

سانگلاہل (نمائندہ نوائے وقت) نہر رکھ برانچ کے پل پر گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہو کر35 سالہ خاتون عظمیٰ بی بی نے اپنے2 کمسن بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی، نہر پر سیر کیلئے گھومنے والے افراد نے چھلانگیں لگا کر بچوں کو بچا لیا تاہم خاتون جاںبحق ہو گئی۔ نہر سے ریت نکالنے والوں نے تھوڑی دور سے خاتون کی نعش نکال لی۔ بتایا گیا ہے کہ مقامی وارڈ نمبر4 محلہ پرانا چہور کے ریٹائرڈ ٹیچر محمد امین غفاری کی بیٹی عظمیٰ بی بی شادی کی 7 سال پہلے بھلیر روڈ محلہ کرامت آبادکے رہائشی محمد عمران غفاری سے ہوئی تھی۔ دونوں میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا اور وہ اپنی بیوی پر تشدد کرتا تھا۔ گزشتہ روز بھی اسکے خاوند نے سڑک پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں عظمیٰ بی بی اپنے2کم سن بچوں کے ہمراہ نہر رکھ برانچ پر آگئی اور اس نے اپنے کم سن بچوں کو اٹھایا اور پل سے نہر میں چھلانگ لگا دی۔
چھلانگ لگا دی

مزیدخبریں