طالبان سے مذاکرات‘ شمالی جنوبی وزیرستان تک محدود‘ محسود اور گل بہادر سے بات ہو گی : نجی ٹی وی

طالبان سے مذاکرات‘ شمالی جنوبی وزیرستان تک محدود‘ محسود اور گل بہادر سے بات ہو گی : نجی ٹی وی

Oct 28, 2013

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) 6علاقوں میں موجود شدت پسندوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے، حکیم اللہ محسود اور حاجی گل بہادر کے ساتھ مذاکرات ہوں گے۔ مولوی فضل اللہ، عبدالولی، منگل باغ اور قاری ضیاءالرحمن سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مہمند ایجنسی، اورکزئی ایجنسی، کرم ایجنسی، باجوڑ ایجنسی، خیبر ایجنسی اور مالاکنڈ ڈویژن کے شدت پسندوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے، حکومت صرف شمالی اور جنوبی وزیرستان کے شدت پسندوں سے مذاکرات کرے گی جن علاقوں میں فوجی آپریشن مکمل ہو چکا ہے وہاں پر بھی مذاکرات نہیں ہوں گے۔
مذاکرات

مزیدخبریں