صدر نے لاہور ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججوں کے تقرر کی منظوری دیدی

صدر نے لاہور ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججوں کے تقرر کی منظوری دیدی

اسلام آباد(اے این این) صدر ممنون حسین نے لاہور ہائی کورٹ میں 6 ایڈیشنل ججوں کی تقرری کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے بھیجی گئی ایڈوائس کے تحت صدر مملکت نے لاہور ہائی کورٹ میں 6 فاضل ججوں کی تقرری کی منظوری دی۔ صدر مملکت نے جن ججوں کی تعیناتی کی منظوری دی ان میں جسٹس ایم مسعود جہانگیر، جسٹس صداقت علی، جسٹس سہیل اقبال، جسٹس اشرف بھٹی، جسٹس طارق عباسی اور جسٹس ارشد محمود شامل ہیں۔ واضح رہے آئین کے تحت ان ججوں کی تقری کی سمری جوڈیشنل کمیٹی نے دی تھی جس کے بعد پارلیمانی کمیٹی نے سمری وزیراعظم کو بھجوائی تھی۔

ای پیپر دی نیشن