پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر صحت خیبر پی کے، کے شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری سیاست میں قدم رکھتے ہی اپنا مقام کھو بیٹھے ہیں۔ ڈرائنگ روم سے دوسروں کو للکارنا کون سی بہادری ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا زرداری تو خوف کے مارے پانچ سال ایوان صدر میں بند رہے۔ بلاول کو پاکستان کی فکر ہے تو والد سے کہیں کہ سوئس بنکوں میں رکھا پیسہ واپس پاکستان لائیں۔ انہوں نے کہا وزیراعظم قوم کو بتائیں کہ وہ ڈوون حملوں بند کرانے کے موقف پر قائم کیوں نہیں رہے۔
شوکت یوسفزئی