ادائیگیوں کیلئے انتظامات نہ ہونے پر گنے کے کاشتکار پریشان

ادائیگیوں کیلئے انتظامات نہ ہونے پر گنے کے کاشتکار پریشان

لاہور (نیوز رپورٹر)کرشنگ سیزن شروع ہونے میں چند ہفتے رہ گئے مگر محکمہ خوراک پنجاب نے کاشتکاروں کو ادائیگی کے حوالے سے کسی بھی قسم کے اقدامات نہیں کئے جس کی وجہ سے کاشتکاروں میں بے چینی بڑھ گئی دوسری طرف شوگرکین گروور ایسوسی ایشن نے دوران سال کرشنگ سیزن میں گنے کی قیمت 250 روپے من مقرر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا کہ کین پرچیز رسید (CPR ) کو چیک کا درجہ دیاجائے تاکہ گنے کے کاشتکاروں کو بروقت ادائیگی ہو سکے۔ ہربرس کاشتکاروں کو گنے کی قیمت کے حوالے سے ذلیل و خوار کیا جاتا ہے۔ ایسوسی ایشن نے وزیراعلیٰ اور وزیر خوراک سے مطالبہ کیا کہ وہ کاشتکاروں کا استحصال ہونے سے بچائیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...