لاہور(نیوزرپورٹر)صوبا ئی وزیر آب پاشی میاں یاور زمان نے کہا کہ زمینداروں کو نہری پا نی کی پوری فراہمی اور پا نی چوری کی روک تھام محکمہ آب پاشی کی اولین ترجیح ہے اور حکومت زرعی پیداوار میں اضافے کے لئے نہری پا نی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھار ہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینال کا لونی میں نئے تعمیر ہو نے والے ریسٹ ہا ﺅس کے افتتاح کے موقع خطاب کر تے ہوئے کیا ۔صوبا ئی وزیر زکوة و عشر ملک ندیم کامران ،ارکان اسمبلی چوہدری محمد اشرف ،چوہدری منیر اظہر ،ملک محمد ارشد ،محمد ارشد لو دھی ،پیر خضر حیات کھگہ ،چوہدری محمد حنیف ایس ای لو ئر باری دوآب میاں نثار اکبر ،ایس ای نیلی بار شیخ محمد نواز ،ایکسین عباس علی نسیم اور ملک رب نواز بھی مو جو د تھے ۔صوبا ئی وزیر نے کہا کہ محکمہ نے نہری پا نی کی روک تھا م کے لیے منتخب نمائندوں پر زور دیا کہ وہ پا نی چوری کی روک تھام میں اپنا موثر کردار ادا کریں ۔انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ کا شت کاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور انہیں ہر ممکن ریلیف دیں تاکہ ان کے مسائل میں کمی ہو اور زرعی پیداوار میں خود کفالت کا ہدف حاصل کیا جاسکے۔