کچن گارڈننگ کے فروغ کے لئے سیمینارکل ملتان یونیورسٹی میں ہو گا

کچن گارڈننگ کے فروغ کے لئے سیمینارکل ملتان یونیورسٹی میں ہو گا

Oct 28, 2013

 لاہور(نیوزرپورٹر)محکمہ زراعت کے تحت کچن گارڈننگ کے فروغ کے لئے کل 29اکتوبر بروز منگل بہاﺅالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں سیمینار ہو گا جس میں زرعی ماہرین کچن گارڈننگ پروگرام کی افادیت اور طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی لیکچر دیں گے۔ پروگرام میں کاشتکار ، گھریلو خواتین، یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات شرکت کریں گے۔ 30اکتوبر کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، یکم نومبر کو پنجاب یونیورسٹی لاہور اور 4 نومبر کو بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں سیمینارز ہوں گے۔

مزیدخبریں