شمالی وزیر ستان آپریشن کے نتائج وہی ہونگے جو 1971ء میں ہوئے تھے : اسفند یار

پشاور(نوائے وقت نیوز)صدر اے این پی اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں اقتدار کی کرسی پر لڑائی شروع ہوئی۔ کرسی کی لڑائی میں آئی ڈی پیز کو حکومت کیا میڈیا بھی بھول گیا۔ آپریشن کے نتائج وہی ہوں گے جو  1971ء میں ہوئے تھے۔ مسائل پر توجہ نہ دی گئی تو خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ ظلم دیکھو! پورے فاٹا میں ایک بھی یونیورسٹی نہیں جو علاقے کلیئر ہیں وہاں آئی ڈی پیز کو کل نہیں آج ہی عزت سے بھجوانا چاہئے شمالی وزیرستان کے گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے اسفند یار ولی نے کہا کہ حکومت کو آئی ڈی پیز کا خیال کرنا چاہئے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اپنی ذمہ داری نہیں نبھائی۔وزیرستان کے معاملے پر مولانا فضل الرحمن نے سراج الحق ، محمود اچکزئی اور آفتاب شیر پائو لائحہ عمل طے کریں گے، ہم پانچوں مل کر فاٹا کے تمام مسائل پر ایک ہو جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...