بھارت سے آلو پیاز لینا ہے یا کشمیر، منافع خور حکمران، تاجر فیصلہ کر لیں: پرویز الٰہی

لاہور (خبر نگار) ق لیگ کے مرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان کے تاجر اور منافع خور حکمران فیصلہ کر لیں کہ بھارت سے آلو پیاز لینا ہے یا مقبوضہ کشمیر۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو زیر تسلط رکھنے کیلئے وہاں 8 لاکھ سے زائد بھارتی فوج تعینات ہے جو کسی بھی علاقہ میں قابض فوج کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ عالمی برادری اس معاملے پر فوری توجہ دے۔ پاکستانی حکمرانوں کو سب سے پہلے کشمیر سے بھارتی فوجوں کی جلد از جلد واپسی کا مطالبہ کرنا چاہئے تاکہ وہاں بھارتی مظالم میں کمی آئے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی امنگوں اور مطالبات کے منافی سودے بازی کو کشمیری عوام قبول کریں گے اور نہ ہی پاکستان کے غیور عوام اس کی اجازت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ پاک بھارت امن کا راستہ کشمیر سے گزرتا ہے۔ کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ق لیگ ان کا ساتھ نہیں چھوڑے گی، وہ ہر معاملہ میں اپنے مفاد کو ترجیح دینے والے پاکستان کے تاجر حکمرانوں کے رویہ سے مایوس نہ ہوں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...