عمران جانتے ہی نہیں ریٹرننگ افسر کیا ہوتے ہیں‘ بتائیں مشرف کے سامنے کون بکا…افتخار چودھری

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت + نوائے وقت رپورٹ + ایجنسیاں) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو بات بے بات تنقید پر جواب دیتے کہا ہے کہ عمران خان! بکا ہوا کون تھا، دو نمبر تم ہو یا میں؟ ہتک عزت کے نوٹس میں ڈیڈ لائن نہیں ہوتی یہ ہائی پروفائل کیس ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ریٹرننگ افسر کیا ہوتے ہیں، عمران خان یہ جانتے ہی نہیں۔ سسٹم ٹھیک چل رہا ہے اسے کوئی خطرہ نہیں، حکومت یونہی چلتی رہے گی، ادارے مضبوط ہیں، سیاست میں آنے کا سوچ رہا ہوں تاہم ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ تھوڑا انتظار کریں پتہ چل جائے گا۔ اکرم شیخ ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر جاکر ان سے انکی اہلیہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ملک میں آئین ہے، آئین کی وجہ سے جو بھی سسٹم ہے وہ اپنے طریقے سے صحیح چل رہا ہے، ادارے مضبوط ہیں۔ عمران خان اپنے آپ کو بہت عزت دار سمجھتے ہیں کم ازکم ان کو یہ سوچ لینا چاہیے کہ ملک میں سب عزت دار لوگ ہیں۔ میں نے تو مشرف کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالی تھیں، دو نمبر تو عمران خان تھے جو مشرف کے پاس بک گئے، عمران خان سے پوچھیں مشرف کے پاس دو نمبر تم بکے تھے یا میں؟ افتخار چودھری نے تو آمر کو ایسا جواب دیا تھا جس کا جواب آج تک ان کے پاس نہیں۔ عمران خان کو صرف اس ریٹرننگ افسر کا پتہ ہوتا ہے جس نے ان کے حق میں فیصلہ دیا ہو۔ انہوں نے کہا میری گاڑی پر نمبر پلیٹ ہے یا نہیں مجھے علم نہیں یہ سکیورٹی کا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ اکرم میرے بھائیوں کی طرح ہیں پریکٹس بھی ہم دونوں نے اکٹھی کی ہے، مرحومہ میری بہن کی طرح تھیں اس لئے تعزیت کیلئے آیا ہوں۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے بغیر نمبر پلیٹ کے اپنی بلٹ پروف گاڑی میں سفر کیا۔ ان کو الاٹ کی گئی سرکاری گاڑی کا نمبر جی ڈی 0341 ہے۔ میڈیا نے اس بارے میں ان سے پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ اس کے بارے میں سکیورٹی والوں سے سوال پوچھیں۔
افتخار چودھری

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...