کراچی (نیٹ نیوز) وزیراعظم محمد نوازشریف کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے معاملے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اٹھانے پر بھارتی حکومت خوش نہیں نظر آئی مگر پاکستانی عوام سمجھتے ہیں کہ یہ معاملہ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر ہی حل ہو سکتا ہے۔ اس حوالے سے گیلپ پاکستان کے چاروں صوبوں میں 25 سو سے زائد افراد سے رائے لیکر کئے گئے سروے میں 49 فیصد افراد کا کہنا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ذریعے حل ہو گا جبکہ 32 فیصد کا کہنا تھا یہ مسئلہ بھارت سے مذاکرات کے ذریعے حل ہو گا، سروے میں 13فیصد افراد ایسے بھی تھے جو سمجھتے تھے کہ یہ مسئلہ جنگ کے ذریعے حل ہو گا جبکہ 6 فیصد افراد نے اس سوال پر کوئی جواب نہیں دیا۔ 86فیصد افراد نے کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اٹھانے کی وزیراعظم نوازشریف کے فیصلے کی حمایت کی، صرف 13فیصد نے مخالف کی۔
اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اٹھانا نوازشریف کا درست اقدام تھا، گیلپ سروے
Oct 28, 2014