یوکرائن کے انتخابات میں مغرب نواز جماعتوں کی کامیابی :ایگزیٹ پولز

Oct 28, 2014

کیف (آن لائن) یوکرائن کے انتخابات میں مغرب نواز جماعتوں نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ صدر پیٹرو پوروشینکو کے بلاک کو سب زیادہ سے ووٹ ملنے کا امکان ہے۔  ہنگامی انتخابات میں مغرب نواز جماعتیں کامیاب ہو گئی ہیں۔ دو ایگزیٹ پولز کے مطابق  مشرقی علاقوں میں کشیدگی کی وجہ سے تقربیاً 30 لاکھ لوگوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ دونیتسک اور لوہانسک علاقوں میں علیحدگی پسند اگلے ماہ اپنے انتخابات خود کرائیں گے۔

مزیدخبریں