افغانستان: طالبان کے عدالت اور سرکاری عمارت پر حملے‘ پراسیکیوٹر‘ 4 پولیس افسروں سمیت 11 ہلاک‘ 10 اہلکار اغوا

قندوز (اے ایف پی) افغان شہر قندوز کی اپیل کورٹ پر طالبان نے ہلہ بول دیا اور اندھادھند فائرنگ سے پراسیکیوٹر سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ طالبان نے 10 پولیس اہلکار اغوا کر لئے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان سید سرور حسینی نے میڈیا کو واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا 4 حملہ آور فوجی یونیفارم میں ملبوس تھے، نے عدالت پر حملہ کر دیا۔ جھڑپ 4 گھنٹے جاری رہی۔ علاقے کی ناکہ بندی کرتے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ ادھر شمالی صوبے بدخشاں میں طالبان کم سے کم دس پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جب وردوج ضلعے میں طالبان نے سرکاری عمارت پر حملہ کیا تو اس دوران چار پولیس افسر ہلاک ہو گئے۔یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب نیٹو افواج ملک سے نکل رہی ہیں۔ اتوار کو ہی برطانیہ نے افغانستان میں اپنی جنگی کارروائیاں ختم کی ہیں۔بدخشاں میں پولیس کے صوبائی ترجمان لال محمد احمدزئی نے بی بی سی کو بتایا کہ جھڑپ کے دوران طالبان کا بھی بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے مزید پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ اے پی پی کے مطابق  طالبان نے کئی خودکش حملے کئے ، 9 پراسیکیوٹرز سمیت 37 افراد مارے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...