اسماعیل شاہ کی 22ویں برسی کل منائی جائیگی

لاہور (کلچرل رپورٹر) فلم انڈسٹری کے نامور ہیرو اسماعیل شاہ کی 22ویں برسی 29 اکتوبر کو منائی جائیگی۔ اداکار اسماعیل شاہ نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز ٹی وی ڈراموں سے کیا۔ فلموں میں انہیں ہدایت کار ممتاز علی خان نے اپنی فلم باغی قیدی سے متعارف کرایا۔ انہوں نے تقریباً 60 فلموں میں کام کیا جن میں دلاری، ناچے ناگن، پانی، حفاظت، برداشت، تحفہ اور وطن کے رکھوالے شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن