لاہور (کلچرل رپورٹر) محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی شوبز کی سرگرمیاں محدود ہو گئی ہیں۔ ریڈیو، پی ٹی وی اور دیگر ٹی وی چینلز پر میوزک کے پروگرام بند کر دئیے گئے ہیں اور انکی جگہ پر سوزوسلام، نوحے، مرثیے اور محرم کے حوالے سے خصوصی پروگرام پیش کئے جا رہے ہیں۔ گانوں کی عکسبندی بھی بند کر دی گئی۔ تھیٹر ہال میں سٹیج ڈرامے بند کر دئیے گئے ہیں۔ فنکاروں کے گھروں پر مجالس عزا کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ گذشتہ روز اداکارہ نادیہ علی نے اپنی رہائش گاہ پر مجلس عزا کا انعقاد کیا۔