انڈر 16 ہاکی ٹورنامنٹ، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور پشاور نے میچ جیت لئے

کراچی (سپورٹس رپورٹر) پی ایچ ایف انٹر بورڈ انڈر 16 ہاکی ٹورنامنٹ میںچار میچز کا فیصلہ ہوگیا۔ گوجرانوالہ، فیصل آباد، پشاور اور اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کو کامیابی جبکہ سکھر، مردان، بہاولپور اور ثانوی تعلیمی بورد کراچی کو ناکامی ہوئی۔  لاڑکانہ ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں گوجرانوالہ بورڈ نے سکھر کو 6-0 سے شکست دی، فاتح ٹیم کے سلیم نے دو، فدا، حسنین اور طلحہ نے ایک، ایک گول سکورکیا۔ دوسرے میچ میں فیصل آباد نے ثانوی تعلیمی بورڈ کو ایک کے مقابلے میں سات گول سے شکست دی۔ سفیان نے ہیٹ ٹرک سکورکی، انہوں نے تین، ثقلین نے دو، سلمان اور علی رضا نے ایک، ایک گول کیا جبکہ کراچی کی جانب سے واحد گول عبداللہ نے بنایا۔ تیسرے میچ میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے مردان کو سخت مقابلے کے بعد4-3 سے زیرکرلیا، کراچی کی جانب سے عبداللہ سینئر نے لگاتار تین گول بناکر ہیٹ بنانے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ چوتھا گول طحہ نے بنایا۔ مردان کی جانب سے وقاص نے دو اور عامر سعید نے ایک گول کیا۔ چوتھے میچ میں پشاور نے بہاولپورکو ایک کے مقابلے میں چار گول سے مات دی، فاتح ٹیم کی جانب سے سعید نے دو، اسفر اور امجد نے ایک، ایک گول بنایا، بہاولپور کی جانب سے واحد گول ابصار نے سکورکیا۔ ٹورنامنٹ میں آج28اکتوبرکو مزید تین میچ کھیلے جائینگے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...