امہ گرلز کرکٹ چیمپئنز ٹرافی لاہور میں شروع

Oct 28, 2014

لاہور (سپورٹس رپورٹر) امہ گرلز کرکٹ چیمپئنز ٹرافی 2014-15ء کا لاہور میں آغاز ہو گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ویٹرن کرکٹ کے چیئرمین عاشق حسین قریشی، نوشین حنیف اور پروفیسر عبدالرحمان بخاری تھے۔ پہلے روز 2 میچ کھیلے گئے۔ ماڈل ٹاؤن سٹیک گراؤنڈ میں میچ میں راوی کلب نے امہ ویمن کرکٹ کلب کو 33 رنز سے ہرایا۔ راوی کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں پر 117 رنز بنائے۔ جواب میں امہ کلب کی ٹیم 7 وکٹوں پر 84 رنز تک پہنچ سکی۔ دوسرے میچ میں کنیئرڈ کلب نے گیریژن کرکٹ کلب کو 9 وکٹوں سے مات دی۔ گیریژن کلب نے 9 وکٹوں پر 58 رنز بنائے۔ جواب میں کنیئرڈ کلب نے ایک وکٹ پر ہدف حاصل کر لیا۔

مزیدخبریں