سرجیت سنگھ ٹورنامنٹ کیلئے ریسٹ آف پاکستان ویمن ہاکی ٹیم کا اعلان

Oct 28, 2014

لاہور(نمائند سپورٹس/ سپورٹس رپورٹر) 31 ویں سرجیت سنگھ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے اگے ریسٹ آف پاکستان ویمن ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ ٹورنامنٹ 29 اکتوبر سے 9 دسمبر تک بھارت کے شہر جالندھر میں کھیلا جائیگا۔ ریسٹ آف پاکستان ٹیم کا انتخاب سلیکشن کمیٹی جس میں انجم سعید اور دانش کلیم ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ طارق شیخ کے ساتھ ایک روزہ ٹرائل کے بعد کیا۔ کھلاڑیوں میں رضوانہ یاسمین، سیدہ سعدیہ نوازش، صبا سعید، عقیلہ نسیم، مارینہ انور، نفیسہ انور، آمنہ میر، ذکیہ نواز، آسیہ صدیق، امبرین ارشد، نازیہ رحمت، ماریہ صابر، عذرا ناصر (کپتان)، حنا کنول، کلثوم شہزادی، فقیرا نایاب، تسکین کوثر اور عائشہ بشیر،سونیا خان منیجر،طارق شیخ ہیڈ کوچ، سہیل اشرف اور مجاہد افضل معاون کوچز شامل ہیں۔

مزیدخبریں