ملتان: ناکے پر فائرنگ، 2 کانسٹیبل زخمی ملزم رائفل چھین کر لے گئے

ملتان (نمائندہ خصوصی) مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس کانسٹیبل زخمی ہو گئے۔ ملزم پولیس اہلکاروں کی رائفل چھین کر فرار ہو گئے۔ محافظ سکواڈ کے اہلکاروں نے سنٹرل جیل موڑ کے قریب ناکہ لگا رکھا تھا پولیس اہلکاروں نے ایک مشکوک رکشہ کو روکا اور رکشہ سواروں کی تلاشی لینے کی کوشش کی تو پیچھے سے آنے والے 2 موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ ملزموں نے کانسٹیبل کی رائفل بھی چھین لی اور رکشہ میں سوار اپنے دونوں ساتھیوں کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر فرار ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ فائرنگ میں ملزموں کا ایک ساتھی بھی زخمی ہوا۔ رکشہ ڈرائیور بھی موقع سے فرار ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...