ناران میں پھنسے ہوئے سیاحوں کا انخلا مکمل

پشاور(صباح نیوز)پشاور ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے عہدیدار نے کہا ہے کہ ناران میں پھنسے تمام سیاحوں کا انخلا مکمل کرلیاگیا ہے، جبکہ برف باری میں پھنسی ہوئی تمام گاڑیوں کو بھی بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق ناران میں پھنسے ہوئے تمام سیاحوں کو بحفاطت نکال لیا ہے۔ گیارہ سیاحوں کو خوراک اور ایندھن کے ساتھ ساتھ دیگر ضروریات کی اشیا بھی فراہم کی گئی ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ برف باری میں پھنسی ہوئی ایک ہزار سے زائد گاڑیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن