یمن : ’’ایم ایس ایف‘‘ کے ہسپتال پر حملہ، 2 زخمی

نیویارک، صنعاء (نمائندہ خصوصی+رائٹرز) یمن کے صوبے سعدہ میں سعودی اتحادی طیاروں نے تنظیم میڈیسن سانس فرنٹیئرز (ایم ایس ایف) کے ہسپتال پر میزائل حملہ کر دیا۔ جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ مریضطوں کو فوری طور پر نکالتے ہوئے 2 زخمی ہو گئے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا فریقین شہریوں کو ہلاکتوں سے احتراز برتیں۔ بعض ذرائع کے مطابق عملے کے 2 ارکان زخمی ہوئے ہیں۔ ہسپتال کے ڈائریکٹر نے کہا یہ غلطی ہو سکتی ہے۔ جنگی جرم کے زمرے میں آتا ہے۔ ادھر جھڑپوں میں 13 حوثی باغی اور صدر منصور ہادی کے 6 حامی ہلاک ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...