کراچی (کرائم رپورٹر) سائٹ پولیس نے خود کش بمبار سمیت 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے پستول اور بارودی مواد سمیت بم بنانے کا سامان برآمد کرلیا ۔ دونوں دہشت گردوں کبیر خان اور فرحان جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے کی گرفتاری بلدیہ ٹریفک پولیس چوکی کے قریب سے اس وقت عمل میں آئی جب وہ موٹر سائیکل پر جارہے تھے ۔ پولیس کے مطابق ملزموں کے پاس موجود تھیلے سے باردوی مواد، سات ڈیٹو نیٹر اور سرکٹس کے علاوہ تین کلو گرام نٹ بولٹ برآمد ہوئے۔ دونوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ دریں اثناء سی ٹی ڈی پولیس نے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد راشد خان کو گرفتار کرکے خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ اسی طرح حب ریور روڈ پر جعلی بریگیڈیئر فضل اکبر کو حراست میں لے کر پستول برآمد کرلیا گیا۔
کراچی: خودکش حملہ آور سمیت 3 دہشت گرد‘ جعلی بریگیڈیئر گرفتار
Oct 28, 2015