ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ دو ماہ سے خالی’’ایرا‘‘ عملاً مفلوج ہو چکا

Oct 28, 2015

اسلام آباد (عترت جعفری) زلزلہ زدگان کی بحالی اور تعمیر نو کے ادارے ’’ایرا‘‘ کے ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ گزشتہ دو ماہ سے خالی ہے اور نئے ڈپٹی چیئرمین کی تعیناتی کی فائل گزشتہ دو ماہ سے وزیراعظم آفس کے غلام گردشوں میں زیر گردش ہے اور اب تک کسی کا انتخاب نہیں کیا جا سکا اس وقت جبکہ ملک کو ایک بار پھر زلزلے کی شدید تباہ کاری کا سامنا ہے اور ریسکیو کے بعد بحالی اور تعمیر نو کا عمل شروع کرنا پڑے گا تاہم ’’ایرا‘‘ عملاً مفلوج ہو چکا قریباً دو ماہ قبل وزیراعظم محمد نوازشریف نے باغ آزادکشمیر میں ایرا کے رخصت ہونے والے ڈپٹی چیئرمین کی دعوت پر متعدد منصوبوں کا افتتاح کیا تھا ڈپٹی چیئرمین میجر جنرل محمد عظیم آصف اس کے ایک روز بعد مدت ملازمت پوری کرکے ستمبر کے اوائل میں ریٹائر ہو گئے تھے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ’’ایرا‘‘ کے ڈپٹی چیئرمین جو ادارے کے اپریشن کے ذمہ دار ہیں فوج سے لئے جاتے ہیں فوج کی طرف سے کچھ نام حکومت کو بھیجے جاتے ہیں جن میں سے ایک افسر کو حکومت اپنی صوابدیدی منصب کے لئے منتخب کرتی ہے اور وزیراعظم کی منظوری سے افسر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں