اسلام آباد (وقائع نگار) مجسٹریٹ نے ایمپلی فائر ایکٹ اور ہنگامہ آرائی کیس میں ڈی جے بٹ کو شامل تفتیش ہوکر بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد کے مجسٹریٹ سیکرٹریٹ وقاص رشید نے تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران اونچی آواز میں گانے بجائے اور پولیس سے ہاتھا پائی کے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ کیس کی تفتیش جلدازجلد مکمل کرکے آئندہ سماعت تک چالان جمع کرایا جائے۔ عدالت نے ڈی جے بٹ کو بھی پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی اور مزید سماعت 17نومبر تک ملتوی کر دی۔
ایمپلی فائر ایکٹ، ہنگامہ آرائی کیس مجسٹریٹ کا ڈی جے بٹ کو پولیس تفتیش میں شامل ہوکر بیان ریکارڈ کرانے کا حکم
Oct 28, 2015