ریاض (اے ایف پی) سعودی عرب میں ہیروئن سمگلنگ کرنے کے جرم میں ایک پاکستانی کا سر قلم کردیا گیا۔ نعمت اللہ بخش کو پیٹ میں ہیروئن چھپا کر لے جاتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔ نعمت اللہ کو سعودی عرب کے مشرقی حصے میں سزائے موت دی گئی۔ اے ایف پی کے مطابق رواں برس سعودی عرب میں سر قلم کئے جانیوالے افراد کی تعداد 138 ہو گئی ہے۔ 2014ء میں سعودی عرب میں 87 افراد کے سر قلم کئے گئے تھے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق گزشتہ سال مجرموں کو سزائے موت دینے کے حوالے سے چین اور ایران کے بعد سعودی عرب تیسرے نمبر پر رہا۔
سعودی عرب: ہیروئن سمگلنگ کے الزام میں ایک اور پاکستانی کا سر قلم
Oct 28, 2015