خیبر پی کے میں بارشوں، زلزلوں اور دہشت گردی کے واقعات کے باعث شہری نفسیاتی مریض بن گئے

پشاور(آن لائن) خیبر پی کے میں بارشوں، زلزلوں اور دہشت گردی کے واقعات کے باعث شہری نفسیاتی مریض بن چکے ہیں۔ سانحہ آرمی پبلک سکول کے بعد زلزلے کے خوفناک سانحہ سے نفسیاتی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پیر کے روز ہولناک زلزلے کے بعد سرحد مینٹل ہسپتال میں ذہنی مریضوں میں بھی شدید خوف و ہراس پھیلا اور ذہنی مریضوں نے زلزلے کے اوقات میں دوڑیں لگائیں، دہشت گردی کے باعث پہلے سے ہی خیبر پی کے میں نفسیاتی مریضوں میں اضافہ ہو چکا ہے جبکہ قدرتی آفات کے بعد درجنوں کمزور دل کے شہری ہو ش و حواس بھی کھو بیٹھے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...