اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی ترقیاتی ادارے نے زلزلے کے بعد بلڈنگ کنٹرول قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے ماہرین کے ہمراہ کثیرالمنزلہ عمارتوں کا دورہ کیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے انکشاف کیا کہ ماسٹر پلان میں اسلام آباد کے فالٹ لائن پر ہونے کا ذکر ہے۔ ماسٹر پلان میں رائے تھی کہ زلزلہ سے بچائو کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ معروف افضل نے بتایا کہ اسلام آباد کی زیادہ عمارتیں سی ڈی اے کی حدود سے باہر ہیں۔ گزشتہ روز بھی 40 کثیرالمنزلہ عمارتوں کا معائنہ کیا گیا۔
اسلام آباد زلزلہ فالٹ لائن پر ہے، سی ڈی اے کا بلڈنگ کنٹرول قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ
Oct 28, 2015