تحریک طالبان امدادی سرگرمیوں پر اثرانداز ہونے کی پوزیشن میں نہیں رہی: ذرائع

لاہور (جواد آر اعوان + نیشن رپورٹ) ماضی میں قبائلی علاقوں کی سرگرمیوں کو کنٹرول کرنے والی تحریک طالبان اب زلزلہ کے بعد امدادی سرگرمیوں کو متاثر کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ ذرائع نے ’’دی نیشن‘‘ کو بتایا کہ پاکستانی طالبان نے 2005ء کے زلزلہ کے بعد قبائلی علاقوں میں امدادی کاموں کو کنٹرول کر لیا تھا۔ کئی امدادی اشیا ٹی ٹی پی کے گروپوں نے تاجروں کو فروخت کر دی تھیں۔ ان تاجروں نے یہ اشیا کراچی لاہور، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں بیچ کر خوب مال بنایا تھا تاہم اس مرتبہ کئی طالبان رہنما مارے گئے یا افغانستان فرار ہو چکے ہیں اور اب ٹی ٹی پی بحالی کی سرگرمیوں کے لئے خطرہ نہیں بن سکتی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...