سپریم کورٹ نے پرویز اشرف دورمیں جاری سی این جی سٹیشنز لائسنس کی فہرست طلب کرلی

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے راجہ پرویز اشرف کے دور میں جاریکردہ غیر قانونی سی این جی سٹیشنز لائسنس کی فہرست اوگرا سے طلب کرلی۔ عدالت کو بتایا جائے کہ 2008 ء میںکتنے لائسنس سابق وزیراعظم کے حکم پر جاری کئے گئے۔ عدالت نے احکامات اور قانون کے مطابق لائسنس کو اجراء کے بارے میں اٹارنی کو آئینی اور قانونی معاونت پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ وزیراعظم کو سی این جی اسٹیشن لائسنس جاری کرنے کا حکم دینے کا اختیار نہیں جبکہ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا ہے کہ عدالت کو اصل ایشو سے نہ ہٹایا جائے۔ یہ کوئی پالیسی نہیں کہ وزیراعظم کے حکم پر لائسنس جاری کئے جائیں دیکھنا یہ ہے کہ پالیسی کیا ہے اور لائسنس جاری کرنے کا اختیار کس کے پاس ہے۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا وفاقی حکومت سی این جی لائسنس جاری کرنے کے حوالے سے اوگرا کو گائیڈ لائن دے سکتی ہے‘ دوران سماعت حکومتی وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے تاحال لائسنس کے اجراء پر پابندی عائد کر رکھی ہے وزیراعظم کو لائسنس کے اجراء کا کوئی اختیار نہیں وزیراعظم اوگرا کو اس حوالے سے احکامات نہیں دے سکتے۔ اس پر عدالت نے کہا کہ دسمبر کے پہلے ہفتے تک مقدمے کی سماعت ملتوی کررہے ہیں 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...