ملتان (آن لائن) ملتان میں ڈینگی بے قابو ہوگیاہے، ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ صحت کی تمام ترکوششوں کے باوجود سرکاری ہسپتانوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 271 تک جا پہنچی جبکہ 15سو سے زائد مقامات سے ڈینگی لاروا بھی برآمد کیا گیا ہے۔ملتان اور گرد و نواح میں ڈینگی پر قانو پانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ٹیمیں تشکیل دینے کے باوجود اس میں کمی کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے جس سے ڈینگی کے مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد 260 سے بڑھ کر 271 تک جا پہنچی ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہی ہو رہا ہے جبکہ شہر کے 15 سو سے زائد مختلف مقامات پر سے ڈینگی کا لاروا بھی ملا ہے جس سے صورتحال مزید سنگین ہونے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ملتان میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 271 ہو گئی
Oct 28, 2015