پی آئی اے کا زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان بلا معاوضہ اٹھانے کا اعلان

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے زلزلہ متاثرین سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کیلئے امدادی سامان بغیر معاوضہ کے اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ پی آئی اے نے 26 اکتوبر کو آنے والے زلزلے میں قیمتی جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان کے مطابق پی آئی اے متاثرین کو امداد کی فراہمی کیلئے تیار ہے۔ پی آئی اے اپنی اندرون اور بیرون ملک پروازوں کے ذریعے متاثرین کیلئے امدادی سامان بغیر معاوضے کے اٹھائے گی۔ اس سلسلہ میں پی آئی اے کے صدر دفتر میں چیئرمین کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں صورتحال اور پی آئی اے کی امدادی سامان جمع کرانے اور اٹھانے کیلئے مراکز کے قیام کا جائزہ لیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...