لاہور(صباح نیوز)زلزلے کے بعد لاہور میں خستہ حال عمارتوں کے دوبارہ سروے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پیر کو آنے والے شدید زلزلے کے بعد ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لاہور میں خستہ حال عمارتوں کا دوبارہ سروے کرایا جائے گا تا کہ اِنہیں پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اِس وقت شہر میں چار سو اڑتالیس عمارتیں بہت بوسیدہ ہیں تاہم خدشہ ہے کہ زلزلے کے باعث اِن عمارتوں کو مزید نقصان پہنچا ہے۔ حکام کے مطابق پچاس خستہ حال عمارتوں کو پہلے ہی گرایا جا چکا ہے جبکہ ایک سو بائیس عمارتوں کی مرمت کی گئی ہے۔
زلزلے کے بعد لاہور میں خستہ حال عمارتوں کا دوبارہ سروے کا فیصلہ
Oct 28, 2015