ڈالر کی انٹر بنک قیمت میں 69 پیسے اضافہ‘ قیمت 105.48 روپے ہو گئی

لاہور (کامرس رپورٹر) ڈالر کی انٹربینک قیمت میں گزشتہ روز 69 پیسے کا اضافہ ہو گیا ہے اور اس کی انٹر بنک قیمت 104.48 روپے سے بڑھ کر 105.48 روپے ہو گئی۔ انٹر بنک ریٹ میں اضافے کے باعث بیرونی کرنسیوں کی اوپن مارکیٹ میں بھی گزشتہ روز ڈالر کی قیمت خرید میں 20 پیسے اضافہ ہو گیا ہے اور اس کا ریٹ 105.20 روپے سے بڑھ کر 105.40 روپے ہو گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن