این اے 110 انتخابی عذر داری‘ خواجہ آصف کے وکیل کی التواءکی درخواست منظور

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت ) سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ اےن NA-110سےالکوٹ کے حوالے انتخابی عذرداری کیس میں وزےر دفاع خواجہ آصف کے وکےل فاروق اےچ نائک کی جانب سے التوا کی درخواست آنے پر مزید سماعت 8نومبر تک ملتوی کردی . ہے ۔ جمعرات کوچےف جسٹس نے انور ظہےر جمالی کی سربراہی مےں تےن رکنی بےنچ نے کیس کی سماعت کی اورکہاکہ عدالت کےس کی سماعت کرناچاہتی ہے،دونوں طرف سے سنےئر وکلاءپےروی کررہے ہےں وہ اےک دوسرے کی مصروفےات کا خےال رکھےں۔ اورکوشش کریں کہ کیس میں التوانہ لیا جائے ، وزیردفاع خواجہ آصف کخے وکیل فاروق اےچ نائک نے پےش ہوکر عدالت کو بتاےا کہ وہ بار اےسوسی اےشن کے الےکشن کی وجہ سے چھٹی پر ہیں۔ اس لئے سماعت ملتوی کردی جائے چےف جسٹس نے ان سے کہا آپ تو روزانہ عدالت مےں موجود ہوتے ہےں، ہمےں التوا مےں کوئی مسئلہ نہےں لےکن لوگوں میں اس کا غلط تااثر جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...