نیویارک (آئی این پی )پاکستان نے خواتین کے مفادات کے تحفظ کیلئے تنازعات کی بنیادی وجوہات کے ضیاع پر زوردیا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی سلامتیکونسل پر زور دیا کہ وہ خواتین کے مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے ۔اقوام متحدہ میں خواتین ، امن اور سلامتی کے بارے میں ایک مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ خواتین کے مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہےں۔ انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے ، صحت اور تعلیم سمیت پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے خواتین کو بااختیار بنانا بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
خواتین کے مفادات کے تحفظ کیلئے تنازعات کی بنیادی وجوہات ضیاع پر زوردیا ہے:پاکستان
Oct 28, 2016