پشاور(بیورورپورٹ)وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے شبقدرمیںکیپٹن روح اللہ شہیدکی بلنددرجات کیلئے اللہ کے حضور دعاکی اوروزیراعظم پاکستان محمدنوازشریف کی طرف سے شہیدکے قبرپرپھولوںکی چادرچڑھائی۔انہوںنے شہیدکے والدسے تعزیت کے بعد وزیراعظم محمدنوازشریف کاپیغام دیتے ہوئے کہاکہ شہیدروح اللہ کی قربانی رائیگاںنہیںجائیگی انکی قربانی پاکستانی کی بقاءکیلئے ہے جسے ہم قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ شہیدنے جان کانذرانہ دیکرکئی قیمتی جانوںکوبچالیاجوتاریخ کے اوراق میںہمیشہ یادرکھی جائیگی۔ انہوںنے وزیراعظم کے اس عزم کوبھی دہرایاکہ دہشت گردی کی عفریت کے خاتمے تک چھین سے نہیںبیٹھیں گے انجینئرامیرمقام نے کہاکہ پاکستان کی بقاءاورامن وامان کے قیام میںپاک فوج نے جوقربانیاںدیںہیںوہ تاریخ میںانمٹ نقوش رکھتی ہے۔انہوںنے کہاکہ دہشت گرد ایسے مذموم عزائم سے ہمارے حوصلے پست نہیںکرسکتے اورنہ ہی ہمارے ارادے متزلزل کئے جاسکتے ہیں۔